17 جولائی 2013 - 19:30
شام میں دھشتگردوں کے کئی ٹھکانے تباہ

شام کی فوج نے دھشتگردوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔

ابنا: العالم کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نےدیرالزورکے علاقے میں شامی دھشتگردوں کے4 ٹھکانوں پر کاروائی کی جس میں کئی دھشتگرد ہلاک اور کافی مقدار میں ان کے ہتھیار تباہ ہوئے۔درایں اثنا شام کی فوج کی جانب سے حمص شہرمیں دھشتگردوں کے علاقوں کی جانب پیشقدمی کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے اور کئی علاقوں سے شامی دھشتگرد اپنے مورچے چھوڑ کر فرار کر گئے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ہونے والی کاروا‎ئی میں درجنوں دھشتگرد ہلاک ہوئےہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲